بدھ14؍شوال المکرم 1442ھ26؍مئی 2021ء

بھارتی پنجاب: 1ماہ میں کبڈی کا دوسرا کھلاڑی قتل

بھارتی پنجاب میں ایک ماہ کے دوران کبڈی کے دوسرے کھلاڑی کو قتل کردیا گیا۔

میڈیا رپورٹ کے مطابق پنجابی یونیورسٹی پٹیالہ کے سامنے جھگڑے کے دوران کھلاڑی کو گولی مار کر قتل کردیا گیا۔

دھرمیندر سنگھ نامی کبڈی کے کھلاڑی منگل کی رات دو روایتی حریفوں کے درمیان صلح کرنے کی کوشش کررہے تھے کہ انہیں گالی مار دی گئی۔

دھرمیندر سنگھ سیاست میں کافی متحرک تھے، وہ حالیہ ریاستی انتخابات میں اپنی سابقہ جماعت چھوڑ کر اروندکیجریوال کی پارٹی میں شامل ہوئے تھے۔

انہوں نے عام آدمی پارٹی کےلیے ایک کبڈی پلیئر کی انتخابی مہم بھی چلائی تھی، پولیس نے لاش قبضے میں لے کر تفتیش شروع کردی ہے۔

پٹیالہ کے ایس ایس پی کا کہنا تھا کہ اس حوالے سے عینی شاہدین سے پوچھ گچھ جاری ہے، قتل میں ملوث 4 افراد کی شناخت ہوچکی ہے۔

انہوں نے مزید کہا کہ قتل میں بدمعاشوں کے ملوث ہونے یا دشمنی پر قتل کے امکان کو نظر انداز نہیں کیا جاسکتا۔

سندیپ سنگھ ننگال کو 14 مارچ کو قتل کیا گیا تھا، جس کے بعد یہ دوسرا بین الاقوامی کبڈی پلیئر ہے، جسے موت کے گھاٹ اتارا گیا ہے۔

بھارتی میڈیا کے مطابق پولیس نے سندیپ سنگھ کے قتل میں ملوث 4 افراد کو گرفتار کرلیا ہے، کینیڈا میں مقیم بھارتی شہری کو بھی کیس مفرور قرار دیا ہے۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.