بدھ14؍شوال المکرم 1442ھ26؍مئی 2021ء

بھارتی پنجاب کے وزیراعلیٰ امریندر سنگھ نے استعفیٰ دے دیا

کانگریس سے تعلق رکھنے والے بھارتی پنجاب کے وزیراعلیٰ امریندر سنگھ نے استعفیٰ دے دیا، جس کے بعد اب نئے وزیراعلیٰ کا فیصلہ سونیا گاندھی کریں گی۔

بھارتی میڈیا کے مطابق امریندر سنگھ کی کارکردگی سے پارٹی مطمئن نہیں تھی۔ وزیراعلیٰ پر مقامی رہنماؤں نے ملاقاتیں نہ کرنے اور خوشامدیوں کو نوازنے کے الزامات لگائے ہیں۔

رپورٹس کے مطابق سابق کرکٹر اور کانگریس رہنما نوجوت سنگھ سدھو بھی وزارت اعلیٰ کی دوڑ میں شامل ہیں۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.