پیر21؍ذوالحجہ 1444ھ10؍جولائی 2023ء

بھارتی پروفیسر اشوک سوائن کا اوورسیز سٹیزن کارڈ منسوخی کا حکم کالعدم قرار

نئی دلی ہائی کورٹ نے بھارتی پروفیسر اشوک سوائن کا اوورسیز سٹیزن کارڈ منسوخی کا حکم کالعدم قرار دے دیا۔

بھارتی میڈیا کے مطابق سوئیڈن میں مقیم پروفیسر اشوک کا اوورسیز سٹیزن کارڈ حکومت نے منسوخ کیا تھا۔

نئی دلی ہائی کورٹ نے حکومت کو 3 ہفتوں میں نیا حکم نامہ جاری کرنے کا حکم دے دیا۔

بھارتی میڈیا کا کہنا ہے کہ سوئیڈن میں بھارتی سفارتخانے نے اشوک سوائن کا او سی آئی کارڈ منسوخ کر دیا تھا۔

بھارتی پروفیسر اشوک سوائین نے بھارتی وزیر اعظم …

اس حوالے سے اشوک سوائن نے کہا کہ میرا او سی آئی کارڈ بھارتی حکومت پر تنقید کرنے پر منسوخ کیا گیا تھا۔

واضح رہے کہ بھارتی پروفیسر اشوک سوائن نے بھارتی وزیرِ اعظم نریندر مودی کو موت کا سوداگر قرار دیا تھا۔

سوئیڈن میں پروگرام آف انٹرنیشنل اسٹڈیز کے بھارتی نژاد ڈائریکٹر، ایسوسی ایٹ پروفیسر اشوک سوائن نے بھارتی وزیرِ اعظم پر تنقید کرتے ہوئے کہا تھا کہ مودی صرف لاشوں پر سیاست کرنا جانتے ہیں۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.