قومی ٹیم کے وکٹ کیپر بیٹر محمد رضوان کی کیپنگ کے دوران گھٹنے کی تکلیف پر دورانِ میچ فزیو اور باہر سے کھلاڑی کے آنے کو بھارتی ٹیم نے کھیل میں خلل قرار دیتے ہوئے میچ ریفری سے شکایت کردی۔
بھارتی سورماؤں کو پاکستان کے ہاتھوں شکست ہضم نہ ہوئی، شکست خوردہ ٹیم مختلف حیلے بہانے تلاش کر رہی ہے۔
ذرائع کے مطابق بھارت نے شکست کا ملبہ جیتی ہوئی ٹیم پر ڈالنے کی کوشش کی اور گرین شرٹس پر میچ میں ڈسٹریکشن پیدا کرنے کا الزام عائد کیا ہے۔
بھارتی ٹیم نے پاکستان کے خلاف اتوار کو سپر فور مرحلے کے کھیلے گئے میچ میں شکست کے بعد میچ ریفری سے شکایت کی۔
بھارتی ٹیم نے میچ ریفری کو اپنی شکایت میں کہا کہ محمد رضوان سمیت پاکستانی کھلاڑی جان بوجھ کر میچ روکتے رہے۔
ٹیم انڈیا کا کہنا تھا کہ میچ رکنے سے ہمارا فوکس اور مومنٹم بدلنے کی کوشش کی گئی۔
Comments are closed.