کراچی(اسٹاف رپورٹر)قومی کرکٹ ٹیم کے سابق فاسٹ بولر شعیب اختر نے بھارتی کرکٹ ٹیم کے کپتان ویرات کوہلی کو انگلینڈ کے خلاف جیتنے کیلیے مشورہ دیتے ہوئے کہا کہ اگلے میچ میں ٹھوس منصوبہ بندی کریں۔انہوں نے بھارتی ٹیم کی چنائی ٹیسٹ میں شرمناک شکست پر ردعمل دیتے ہوئے کہا کہ بھارتی سرزمین پر انگلینڈ نے بڑی کامیابی حاصل کی۔شعیب اختر نے کہا کہ یہاں سے بھارتی ٹیم کو بڑے کم بیک کی ضرورت ہے۔سابق فاسٹ بولر نے کہا کہ مضبوط انگلینڈ کا مقابلہ کرنے کے لیے کوہلی اور تھنک ٹینک کو ٹھوس منصوبہ بندی کرنے کی ضرورت ہے۔گزشتہ روز چنائی ٹیسٹ میں انگلینڈ نے بھارت کو جیت کے لیے 420 رنز کا مشکل ہدف دیا تھا تاہم میزبان ٹیم آخری دن کے دوسرے سیشن میں 192رنز بنا کر آٹ ہوگئی ۔
The post بھارتی ٹیم اگلے میچ میں ٹھوس منصوبہ بندی کریں،شعیب اختر appeared first on Urdu News – Today News – Daily Jasarat News.
Comments are closed.