بدھ14؍شوال المکرم 1442ھ26؍مئی 2021ء

بھارتی وزیر کی سوشل میڈیا پر دلچسپ ڈانس ویڈیو وائرل

بھارتی ریاست ناگالینڈ کے وزیر تیجمن اِمنا آلانگ کی جانب سے سوشل میڈیا پر اپنی ڈانس ویڈیو شیئر کی گئی ہے۔

ناگالینڈ کے وزیر تیجمن اِمنا  کی جانب سے اپنے تصدیق شدہ ٹوئٹر اکاؤنٹ پر اپنے فن سے متعلق ایک بیان شیئر کیا گیا ہے جو اُن کی وجۂ شہرت بن گیا ہے۔

تیجمن اِمنا کا اپنے ٹوئٹ میں بتانا ہے کہ میں ڈانس بھی کر سکتا ہوں، انہوں نے ساتھ میں اپنے دلچسپ ڈانس کی ویڈیو بھی شیئر کی ہے۔

بھاری بھرکم نظر آنے والے بھارتی وزیر کا اپنی ریاست کی ثقافت کو اجاگر کرتے ہوئے پیغام دیا گیا ہے کہ ناگالینڈ کا دورہ کریں اور مقامی لوگوں کے ساتھ ناگالینڈ کی ثقافت اور رقص سے محظوظ ہوں۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.