بھارتی وزیر کھیل انوراگ ٹھاکر نے رسی کود کر نوجوانوں کو فٹنس چیلنج دے دیا جس کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئی۔
بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق حال ہی میں بھارتی دارالحکومت نئی دہلی کے نیشنل اسٹیڈیم میں ’نیشنل اسپورٹ ڈے‘ کے حوالے سے ایک تقریب کا انعقاد کیا گیا۔
اس تقریب میں بھارتی وزیر کھیل انوراگ ٹھاکر کی جانب سے ’فِٹ انڈیا‘ نامی ایک سوشل میڈیا ایپ کا بھی افتتاح کیا گیا۔
تقریب کے دوران ’فِٹ انڈیا‘ ایپ کے افتتاح کے بعد بھارتی وزیر کھیل انوراگ ٹھاکر نے وہاں موجود شرکاء اور نوجوان نسل کو اپنی فٹنس کا راز بتاتے ہوئے رسی کودنے کا مظاہرہ کیا۔
بھارتی وزیر کھیل کو رسی کودتا دیکھ کر تقریب میں موجود شرکاء دنگ رہ گئے اور اُنہیں اُن کی فٹنس پر خوب داد دینے لگے۔
دوسری جانب بھارتی وزیر کھیل نے اپنی یہ ویڈیو سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر بھی شیئر کی۔
ٹوئٹر پر ویڈیو شیئر کرتے ہوئے بھارتی وزیر کھیل نے نوجوان نسل کو چیلنج دیا کہ ’آپ کا فٹنس لیول کیا ہے؟‘
اُنہوں نے لکھا کہ ’آئیے اور کھیل کر دِکھائیں،‘ جس کے بعد سے بھارتی نوجوان اپنی فٹنس ویڈیو ٹوئٹر پر شیئر کرتے نظر آرہے ہیں۔
Comments are closed.