اتوار 4؍محرم الحرام 1445ھ23؍جولائی 2023ء

بھارتی وزیر کا عوام کو ٹماٹر سے دور رہنے کا مشورہ

بھارتی ریاست اتر پردیش کی وزیر پرتیبھا شکلا نے ٹماٹر مہنگا ہونے پر عوام کو اس سے دور رہنے کا مشورہ دے دیا۔

اترپردیش کی وزیر پرتیبھا شکلا کا ایک بیان سوشل میڈیا پر وائرل ہو رہا ہے جس میں وہ لوگوں کو ٹماٹر نہ کھانے کا مشورہ دے رہی ہیں ان کے اس پر بیان پر انہیں شدید تنقید کا نشانہ بھی بنایا جارہا ہے۔

خاتون وزیر نے اپنے بیان میں کہا کہ مہنگا ہونے پر اگر لوگ ٹماٹر کھانا چھوڑ دیں گے تو اس کی قیمت کم ہوجائے گی، انہوں نے مشورہ دیتے ہوئے کہا کہ لوگ ٹماٹر مہنگا ہونے پر لیموں کھائیں۔

انہوں نے مزید کہا کہ لوگوں کو گھروں میں ٹماٹر اگانے چاہیے۔

بھارتی میڈیا کے مطابق ٹماٹر کی قیمت میں 445 فیصد اضافے نے عوام کے ہوش اڑا دیے ہیں۔

بھارتیہ جنتا پارٹی  (بی جے پی) کی وزیر کی جانب سے ٹماٹر مہنگا ہونے سے متعلق بیان سامنے آنے پر انہیں کانگریسی رہنماؤں کی جانب سے بھی شدید تنقید کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے۔

اس سے قبل 2019 میں بھارتیہ جنتا پارٹی کی ایک اور لیڈر نمریلا سیتا رمن کا پیاز مہنگی ہونے پر اسی طرح کا بیان سامنے آیا تھا، ان سے ملک میں پیاز کی بڑھتی ہوئی قیمتوں سے متعلق سوال کیا گیا تھا تو ان کا کہنا تھا کہ وہ ایسے خاندان سے تعلق رکھتی ہیں جن کا پیاز سے کوئی لینا دینا نہیں ہے۔

تاہم جب پچھلے دو ہفتوں سے ٹماٹر کی قیمتیں بڑھنا شروع ہوئی تو اپوزیشن رہنماؤں کو ان کا پرانا بیان یاد آگیا اور انہوں نے پوچھا کہ کیا وزیر بھی ٹماٹر نہیں کھاتے؟۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.