پاکستان نے بھارتی وزیر دفاع کے اشتعال انگیز بیان کی مذمت کی ہے۔
اسلام آباد سے ترجمان دفتر خارجہ کا کہنا تھا کہ بھارتی وزیر دفاع کے دراس لداخ میں ایل او سی عبور کرنے کی تیاری کے بیان کی مذمت کرتے ہیں۔
ترجمان نے کہا کہ ہم بھارت کو خبردار کرتے ہیں اس کی جنگجویانہ بیان بازی خطے کے امن و سلامتی کےلیے خطرہ ہے۔
انہوں کہا کہ پاکستان کسی بھی جارحیت کے خلاف اپنے دفاع کی مکمل صلاحیت رکھتا ہے۔
بشکریہ جنگ
Comments are closed.