بدھ14؍شوال المکرم 1442ھ26؍مئی 2021ء

بھارتی وزیر داخلہ کی آمد، مقبوضہ کشمیر فوجی چھاؤنی میں تبدیل

بھارت کے وزیرِ داخلہ امیت شاہ کے دورۂ مقبوضہ کشمیر پر وادی کو فوجی چھاؤنی میں تبدیل کر دیا گیا۔

کشمیر میڈیا سروس (کے ایم ایس) کے مطابق مقبوضہ کشمیر کے کئی حصوں میں بھارتی فورسز کی اضافی نفری تعینات کی گئی ہے۔

کل جماعتی حریت کانفرنس نے امیت شاہ کے دورے کے خلاف کل ہڑتال کا اعلان کیا ہے۔

حریت کانفرنس کے ترجمان نے کہا کہ سری نگر، بارہمولہ اور راجوڑی کے لوگ سرکاری تقریبات کا بائیکاٹ کریں۔

ترجمان کا کہنا ہے کہ سڑک یا نام نہاد منصوبے کشمیریوں کے لیے اہم نہیں، اقوام متحدہ کے تسلیم شدہ تنازع کشمیر کا تاریخی پس منظر میں حل چاہتے ہیں۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.