بھارتی نیوی کے ایک افسر پر 19 سالہ لڑکی سے زیادتی کے الزام میں مقدمہ درج کرلیا گیا ہے۔
ممبئی پولیس کے مطابق متاثرہ لڑکی ایک نجی کالج کی طالبہ ہے جس نے منگل کو تھانے میں شکایت درج کروائی۔
بھارتی میڈیا رپورٹ کے مطابق لڑکی کا کہنا ہے کہ والد کے دوست کے گھر پر اس کی ملاقات اپنے 29 سالہ دوست سے ہوئی جو نیوی میں انجینئر ہے۔
لڑکی نے بتایا کہ دونوں کی دوبارہ ملاقات ہوئی جہاں نیوی افسر نے زیادتی کی۔
لڑکی کا موقف ہے کہ وہ نیوی افسر کو 2020 سے جانتی تھی اور دونوں کی دوستی کورونا وائرس لاک ڈاؤن کے دوران ہوئی تھی۔
Comments are closed.