پڑوسی ملک بھارت کے نوجوان نرنجوئے سنگھ نے ایک منٹ میں 109 پُش اپس لگا کر نیا گنیز ورلڈ ریکارڈ بنالیا۔
بھارتی ریاست منی پور سے تعلق رکھنے والے ایک 24 سالہ نوجوان تھوناؤجم نرنجوئے سنگھ نے ایک منٹ میں سب سے زیادہ پُش اپس لگانے کا نیا گنیز ورلڈ ریکارڈ بنایا ہے۔
مسٹر سنگھ، جو اس سے پہلے دو مرتبہ گنیز ورلڈ ریکارڈ ہولڈر تھے، اُنہوں نے ایک منٹ میں 109 پُش اپس کرکے ایک منٹ میں 105 پُش اپس کا اپنا پرانا ریکارڈ توڑ دیا۔
بھارتی نوجوان کی پُش اپس لگانے کی ویڈیو بھارتی وزیر نے اپنے ٹوئٹر اکاؤنٹ پر شیئر کی۔
ویڈیو میں دیکھا جاسکتا ہے کہ مسٹر سنگھ نے کسی بھی مشکل کے بغیر صرف ایک منٹ میں 109 پُش اپس لگا کر سب کو حیران کردیا اور ساتھ ہی اپنا پُرانا ریکارڈ بھی توڑ ڈالا۔
بھارتی وزیر نے ٹوئٹر پر ویڈیو شیئر کرتے ہوئے نوجوان کو اس نئے ریکارڈ پر مبارکباد دی۔
اُنہوں نے کہا کہ ’منی پوری کے نوجوان نرنجوئے سنگھ کی ناقابل یقین طاقت دیکھ کر حیرت ہوئی۔‘
بھارتی وزیر نے مزید کہا کہ ’مجھے اس نوجوان کی کامیابی پر بہت فخر ہے۔‘
Comments are closed.