جمعرات 13؍شوال المکرم 1444ھ4؍مئی 2023ء

بھارتی میڈیا کی بلاول کی ایس سی او اجلاس میں شرکت کی تعریف

بھارتی میڈیا نے وزیر خارجہ بلاول بھٹو کی شنگھائی تعاون تنظیم (ایس سی او)  کے اجلاس میں شرکت کی تعریف کردی۔

بھارتی وزیر دفاع راج ناتھ سنگھ نے کہا ہے کہ ایس سی او اجلاس کا میزبان ملک تمام رکن ممالک کو دعوت دینے کا پابند ہے، یہ سرکاری پروٹوکول ہے۔

میڈیا نے وزیر خارجہ بلاول بھٹو کی شنگھائی تعاون تنظیم کے وزرائے خارجہ اجلاس میں شرکت کو پاک بھارت تعلقات کی بحالی کی جانب مثبت قدم قرار دیا۔

واضح رہے کہ وزیرِ خارجہ بلاول بھٹو شنگھائی تعاون تنظیم کے اجلاس میں شرکت کے لیے 2 روزہ دورے پر بھارت پہنچ گئے ہیں۔

وزیرِ خارجہ بلاول بھٹو نے بھارت روانگی کے وقت خصوصی ویڈیو پیغام اپنے سوشل میڈیا اکاؤنٹ پر جاری کیا تھا۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.