بھارتی میڈیا نے افغان طالبان پر کابل میں پھنسے ڈیڑھ سو افراد کے اغوا کا الزام عائد کیا ہے۔
بھارتی میڈیا رپورٹس میں دعویٰ کیا جارہا ہے کہ کابل ایئر پورٹ پر انخلا کے انتظار میں موجود 150 بھارتیوں کو طالبان نے اغوا کرلیا ہے۔
دوسری جانب طالبان ترجمان نے اس خبر کی تردید کرتے ہوئے کہا ہے کہ کابل ایئرپورٹ سے کسی کو اغوا نہیں کیا گیا۔
یاد رہے کہ کابل پر طالبان کے کنٹرول کے بعد بھارت نے کابل میں اپنا سفارتخانہ بند کر دیا ہے۔
اس سے قبل یہ خبر بھی سامنے آئی تھی کہ بھارتی سفارتی عملے نے رات کے وقت طالبان کےحفاظتی حصارمیں افغانستان سے انخلا کیا۔
Comments are closed.