بدھ14؍شوال المکرم 1442ھ26؍مئی 2021ء

بھارتی میڈیا پنج شیر کے حوالے سے پروپیگنڈا کررہاہے، وزیر داخلہ

اسلام آباد:وزیر داخلہ شیخ رشید احمد کا کہنا  ہے کہ بھارتی میڈیا پنج شیر کے حوالے سے پروپیگنڈا کررہاہے، پاکستان افغانستان کے اندرونی معاملات میں ملوث نہیں۔

میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے وزیر داخلہ نے کہا کہ 40سال بعد افغانستان میں امن کی فضا بنی ہے،افغانستان کے اکاؤنٹ منجمد ہوئے تو بحران پیدا ہونے کا خدشہ ہے،نئی افغان حکومت کو کب تسلیم کرنا ہےفیصلہ وزیر اعظم عمران خان نے کرنا ہے۔

شیخ رشید کا کہنا تھا کہ دوافغان شہری خواتین کی میتوں کو بھارت سے واہگہ بارڈرکے ذریعے پاکستان لانے کی اجازت دی گئی ہے، میتوں کو واہگہ سے براستہ طورخم بارڈر افغانستان لے جایا جائے گا،افغان شہریوں کی میتوں کو افغانستان تدفین کے لئے انسانی ہمدردی کی بنیادوں پر اجازت دی گئی ہے۔

You might also like

Comments are closed.