ورلڈ کپ شروع ہونے میں ایک دن باقی ہے اور اس وقت بھارتی میڈیا پاکستان کرکٹ ٹیم کے اسپن ڈپارٹمنٹ پر تبصرے کر رہا ہے۔
بھارتی میڈیا کے مطابق مڈل اوورز میں پاکستان کے اسپنرز کی کارکردگی پاکستان ٹیم کے لیے پریشان کُن ہے۔
بھارتی میڈیا پر سوال کیا جارہا ہے کہ کیا شاداب خان کی جگہ پلیئنگ الیون میں اسامہ میر کو شامل کیا جا سکتا ہے؟
بھارتی میڈیا پر تبصرے کیے جارہے ہیں کہ پاکستان ٹیم کو ورلڈ نمبر ون بنے کچھ زیادہ عرصہ نہیں ہوا، ایشیا کپ میں بھارت کے ہاتھوں شکست نے سب کچھ بدل دیا ہے۔
بھارتی میڈیا کا کہنا ہے کہ فاسٹ بولر نسیم شاہ کے اَن فٹ ہونے سے بھی ٹیم کو نقصان ہوا، پاکستان ٹیم کی سب سے بڑی پریشانی نائب کپتان شاداب خان کی فارم ہے۔
بھارتی میڈیا کے مطابق گزشتہ ایک برس میں شاداب خان کی اوسط 39.07 جبکہ اکانومی ریٹ 5.54 ہے، بھارت میں ہونے والے ورلڈ کپ میں ٹیم کے ٹاپ اسپنر کے یہ اعداد و شمار پریشان کُن ہیں۔
بھارتی میڈیا پر تبصرہ کیا جارہا ہے کہ ورلڈ کپ میچز میں شاداب خان پر پرفارم کرنے کے لیے دباؤ ہو گا، اسامہ میر کو اسکواڈ میں فہیم اشرف کو ڈراپ کر کے شامل کیا گیا ہے۔
بھارتی میڈیا یہ بھی کہہ رہا ہے کہ اسامہ میر روایتی لیگ اسپنر ہیں جبکہ محمد نواز کے حالیہ اعداد و شمار متاثر کُن نہیں ہیں، اسامہ میر نے شاداب خان کی جگہ کھیلنے کے لیے اپنا کیس مضبوط بنایا ہے۔
واضح رہے کہ پاکستان کرکٹ ٹیم ورلڈ کپ کے لیے بھارتی شہر حیدر آباد دکن میں موجود ہے۔
یاد رہے کہ پاکستان کرکٹ ٹیم ورلڈ کپ میں اپنا پہلا میچ جمعے کو نیدر لینڈز کے خلاف کھیلے گی۔
Comments are closed.