باتیں کروڑوں کی اور دکان پکوڑوں کی، والی بات بھارتی کرکٹ ٹیم پر پوری اتری ہے۔
بھارتی میڈیا نے ٹی20 ورلڈکپ میں لیگ مرحلے میں باہر ہونے پر اپنی ہی ٹیم کا پوسٹ مارٹم کردیا۔
بھارتی میڈیا نے اپنی ٹیم کو ٹی20 ورلڈکپ میں کرکٹ پاکستان سے سیکھنے کا مشورہ دے دیا۔
مختصر ترین دورانیے کی کرکٹ میں کوہلی الیوان کی خراب کارکردگی پر بھارتی میڈیا نے گھر کے شیر گھر سے باہر ڈھیر ہونے کا طعنہ بھی مار دیا۔
بھارتی میڈیا نے ٹی20 کی عالمی مقابلے میں اپنی ٹیم کی خراب کارکردگی اور گروپ مرحلے سے ہی واپسی پر خوب تنقید کے نشتر برسائے۔
سنیل گواسکر، ہر بھجن سنگھ اور اتل واسن نے بھارتی ٹیم کی ٹی20 ورلڈکپ میں کارکردگی کا پوسٹ مارٹم کیا اور اسے پاکستان سے سیکھنے کا مشورہ بھی دے دیا۔
سابق بھارتی کرکٹرز نے کہا کہ سیدھی سی بات ہے کہ ٹیم نے رن بنانے تھے جو نہیں بناسکے، وکٹیں لینی تھی وہ نہیں لے سکے۔
Comments are closed.