جمعرات 24؍ربیع الثانی 1445ھ9؍نومبر 2023ء

بھارتی معروف گینگسٹر شرد موہول اپنے ہی گینگ کے ارکان کے ہاتھوں ہلاک، 8 گرفتار

بھارتی شہر پونے میں بدنامِ زمانہ گینگسٹر شرد موہول کو اپنے ہی گینگ کے اراکین نے گولی مار کر ہلاک کر دیا جس کے نتیجے میں 8 ملزمان کو گرفتار کر لیا گیا ہے۔

بھارتی میڈیا ’انڈیا ٹوڈے‘ کے مطابق گزشتہ روز تین سے چار حملہ آوروں نے  40 سالہ موہول پر فائرنگ کر کے اسے قتل کر دیا۔

پولیس اہلکار کے مطابق ایک گولی شرد موہول کے سینے میں لگی اور دو گولیاں دائیں کندھے میں داخل ہوئیں، شرد موہول زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے ایک نجی اسپتال میں علاج کے دوران ہلاک ہو گیا۔

پولیس کے مطابق اس واقعے میں ملوث 8 مشتبہ افراد کو گرفتار کیا گیا ہے اور ان کے پاس سے تین پستول، تین میگزین اور خطرناک اسلحہ برآمد کیا گیا ہے۔

مقامی پولیس کا بتانا ہے کہ موہول کے خلاف قتل اور ڈکیتی سمیت متعدد مقدمات درج تھے، وہ جیل کے اندر قتل سے متعلق کیس میں بھی ملزم تھا مگر اُسے اس کیس سے بری کر دیا گیا تھا۔

پولیس نے شبہ ظاہر کیا ہے کہ اس قتل کا سبب گینگ کے اندر زمین اور پیسے سے متعلق تنازعہ ہو سکتا ہے۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.