چاند پر پہنچنے کا بھارتی مشن چندریان تھری آج شام چھ بجے کے قریب چاند پر اترے گا۔
سب کی نظریں اس لینڈنگ پر ہیں جو اگر کامیاب ہو جاتی ہے تو امریکا، روس اور چین کے بعد بھارت چاند پر اترنے والا چوتھا ملک بن جائے گا۔
بھارتی میڈیا کا کہنا ہے کہ چندریان تھری مشن ممکنہ طور پر چاند کے جنوبی حصے پر اُترے گا۔
واضح رہے کہ چندریان تھری مشن 14 جولائی کو ریاست آندھرا پردیش سے روانہ ہوا تھا اور یہ 40 دن کے طویل سفر کے بعد اترنے کی کوشش کررہا ہے۔
Comments are closed.