مقبوضہ کشمیر کی سابقہ وزیراعلیٰ محبوبہ مفتی نے بھارت میں مسلمان سیاستدان بھائیوں کے قتل کو حکومت کا چالاک حربہ قرار دے دیا۔
ایک بیان میں محبوبہ مفتی نے کہا کہ بھارت میں مسلمان سیاست دان بھائیوں کا قتل دراصل پلواما حملے اور بدعنوانی کے بارے میں ستیا پال ملک کے تہلکہ خیز انکشافات سے توجہ ہٹانے کا چالاک حربہ ہے۔
انہوں نے کہا کہ یو پی میں انارکی اور جنگل راج پھیل گیا ہے، بھارت میں جے شری رام کے نعروں کے درمیان لاقانونیت کا جشن منایا جا رہا ہے۔
سابقہ وزیراعلیٰ مقبوضہ کشمیر نے مزید کہا کہ بھارت میں یہ سب کچھ صرف اس لیے کیا گیا تاکہ ستیا پال کے تہلکہ خیز انکشافات سے لوگوں کی توجہ ہٹائی جاسکے۔
Comments are closed.