بھارتی پارلیمنٹ کے ایوان زیریں (لوک سبھا) میں بدھ کی دوپہر سیکیورٹی کی سنگین کوتاہی سامنے آئی، اجلاس کے دوران وزیٹرز گیلری سے دو نوجوان ایوان میں ارکان پارلیمنٹ کی نشستوں والے حصے کی طرف کود گئے۔
ابتدائی اطلاعات اور بھارتی میڈیا کے مطابق ان دونوں کے پاس گیس خارج کرنے والے کنستر تھے، انہوں نے دھوئیں والا بم بھی پھینکا، جس کی وجہ سے ایوان میں افراتفری مچ گئی۔
اس حوالے سے ایک رکن پارلیمنٹ کا کہنا تھا کہ زرد رنگ کے دھوئیں کی وجہ سے یہ دونوں نظر نہیں آرہے تھے۔
سیکیورٹی کی خلاف ورزی پر دونوں نوجوانوں کو گرفتار کرکے پولیس اسٹیشن منتقل کردیا گیا ہے جہاں دونوں کی شناخت ساگر شرما اور منو رنجن کے ناموں سے ہوئی اور ان کا تعلق جنوبی شہر میسور سے ہے۔
دریں اثنا پولیس نے پارلیمنٹ کے باہر دو مظاہرین ایک مرد اور عورت کو گرفتار کرلیا دونوں نے زرد دھواں چھوڑنے والے کین اٹھا رکھے تھے، ان کی شناخت 42 سالہ نیلم اور 25 امول شندے کے ناموں سے ہوئی
اس واقعے کے بعد اجلاس کی کارروائی ملتوی کر دی گئی۔
یاد رہے کہ بھارت میں آج ہی کے دن 2001ء میں بھارتی پرلیمںٹ پر حملہ ہوا تھا۔
Comments are closed.