پاک بھارت تعلقات میں پیش رفت سامنے آگئی، بھارتی لوک سبھا نے چیئرمین سینیٹ صادق سنجرانی کو پبلک اکاؤنٹس کمیٹی کی صد سالہ تقریب میں شرکت کی دعوت دے دی ہے۔
لوک سبھا کے اسپیکر نے چیئرمین سینیٹ صادق سنجرانی کو لکھے گئے خط میں کہا کہ تقریب میں آپ کی شرکت اور بھارتی پارلیمان کا مہمان بننا ہمارے لیے اعزاز کی بات ہوگی۔
بھارتی پبلک اکاؤنٹس کمیٹی کی تقریبات چار اور پانچ دسمبر کو نئی دلی میں ہوں گی جس کا افتتاح بھارت کے صدر کریں گے۔
تقریب کے اختتامی سیشن سے بھارتی وزيراعظم نریندر مودی بھی خطاب کریں گے۔
Comments are closed.