بھارتی لوک سبھا میں بی جے پی کے خلاف تحریک عدم اعتماد پر آج سے بحث ہوگی۔
بھارتی میڈیا کے مطابق بی جے پی حکومت کے خلاف لوک سبھا میں تحریک عدم اعتماد پر ووٹنگ جمعرات کو متوقع ہے۔
اس حوالے سے بھارتی میڈیا کا کہنا ہے کہ لوک سبھا میں اپوزیشن اتحاد کی جانب سے راہول گاندھی بحث کا آغاز کر سکتے ہیں جبکہ بی جے پی کی جانب سے نشی کانت دوبے تحریک عدم اعتماد کے خلاف بحث شروع کریں گے۔
بھارتی میڈیا کے مطابق کانگریس کے رکن اسمبلی گورو گگوئی نے 26 جولائی کو تحریک عدم اعتماد لانے کا نوٹس دیا تھا۔
واضح رہے کہ ریاست منی پور میں فسادات کے معاملے پر اپوزیشن اتحاد کی تحریک عدم اعتماد کو اسپیکر نے منظور کرلیا تھا۔
یاد رہے کہ بھارتی ریاست منی پور میں تین مئی سے جاری نسلی فسادات میں 160 سے زیادہ افراد ہلاک ہوچکے ہیں۔
Comments are closed.