بھارتی لوک سبھا میں سیکیورٹی کوتاہی کے واقعے پر وضاحت مانگنے پر اپوزیشن کے 79 ارکان معطل کر دیے گئے۔
نئی دہلی سے بھارتی میڈیا کے مطابق کہا گیا کہ سیکیورٹی میں کوتاہی پر وضاحت مانگنے پر اپوزیشن کے 79 ارکان معطل کر دیے گئے۔
بھارتی میڈیا کے مطابق اپوزیشن کے 39 ارکان کو لوک سبھا اور 45 ارکان کو راجیہ سبھا سے معطل کیا گیا۔
بھارتی میڈیا کے مطابق اپوزیشن ارکان کو پارلیمنٹ کے جاری سرمائی اجلاس کے بقیہ سیشنز سے معطل کیا گیا۔
بھارتی میڈیا کے مطابق اپوزیشن ارکان نے ایوان میں سیکیورٹی کوتاہی پر وزیرداخلہ امیت شاہ سے بیان دینے کا مطالبہ کیا تھا۔
بھارتی میڈیا کے مطابق لوک سبھا میں سیکورٹی کی سنگین کوتاہی کا واقعہ 13 دسمبر کو پیش آیا تھا اور لوک سبھا اجلاس کے دوران وزیٹرز گیلری سے دو نوجوان ایوان میں کود گئے تھے۔
Comments are closed.