بدھ14؍شوال المکرم 1442ھ26؍مئی 2021ء

بھارتی لوڈر کو طیارے کے کارگو کمپارٹمنٹ میں نیند آگئی، پرواز کے ساتھ ابوظبی پہنچ گیا

ایک نجی بھارتی ایئرلائن کے ممبئی، ابوظبی فلائٹ کا لوڈر لوڈنگ کے دوران کارگو کمپارٹمنٹ میں بیگیج کے پیچھے ہی سوگیا، اس دوران پرواز روانہ ہوگئی اور وہ ابوظبی پہنچ گیا۔

ایوی ایشن حکام کے مطابق جہاز کے اماراتی دارالحکومت ابوظبی پہنچنے پر لوڈر بالکل محفوظ تھا۔ 

بعدازاں ابوظبی میں حکام نے اس لوڈر کا طبی ٹیسٹ کیا، جس میں اس کی کیفیت بالکل درست اور نارمل پائی گئی۔

ابو ظبی شہری ہوا بازی کے ادارے کے حکام کے مطابق لوڈر کو ضروری کلیئرنس کے بعد اسی طیارے میں بطور مسافر واپس ممبئی روانہ کیا گیا۔ 

ایئرلائن ترجمان کے مطابق ان کا ادارہ اس حوالے سے مکمل طور پر آگاہ ہے اور معاملے کی تحقیقات جارہی ہیں۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.