بدھ14؍شوال المکرم 1442ھ26؍مئی 2021ء

بھارتی فیلڈر نے میچ کے دوران کپتان کو معافی مانگنے پر مجبور کردیا

بھارتی بولرز تیسرے ٹی ٹوئنٹی میچ میں جنوبی افریقا کے خلاف بے بس دکھائی دیئے۔ فیلڈرز کی بھی میچ کے دوران خراب کارکردگی پر کپتان روہت شرما نے گراؤنڈ میں ہی اپنے تاثرات کا اظہار کردیا۔

تیسرے ٹی ٹوئنٹی میچ میں جنوبی افریقا نے پہلے بیٹنگ کی۔ اس دوران آخری اوور کی پانچویں گیند پر ڈیوڈ ملر نے اونچا شاٹ کھیلا تو گیند باؤنڈری لائن پر محمد سراج نے کیچ تو کرلی تاہم یہ خوشی بھارت کو راس نہ آئی۔

کیچ پکڑنے کے بعد بھارتی فیلڈر کا پاؤں باؤنڈری لائن سے ٹکرا گیا جس کے باعث جنوبی افریقی بیٹر کو 6 رنز دے دیئے گئے۔

بھارتی فیلڈر کی اس غیر ذمہ داری پر کپتان روہت شرما اور بولر چاہل انتہائی ناراض اور ناخوش دکھائی دیئے۔

گراؤنڈ میں بھارتی کپتان نے اپنے تاثرات کا اظہار جس انداز میں کیا اس کو سوشل میڈیا پر خوب شیئر کیا جارہا ہے۔ اس حوالے سے مختلف اکاؤنٹس پر میمز بھی بنائے جارہے ہیں۔

واضح رہے کہ جنوبی افریقا نے بھارت کو تیسرے ٹی ٹوئنٹی میچ میں باآسانی 49 رنز سے شکست دے دی تھی تاہم سیریز 1-2 سے بھارت کے نام رہی۔ 

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.