بدھ14؍شوال المکرم 1442ھ26؍مئی 2021ء

بھارتی فوج کا محاصرہ، پلواما اور بڈگام میں مزید 5 کشمیری نوجوان شہید

مقبوضہ کشمیر میں قابض بھارتی فوج کی ریاستی دہشت گردی جاری ہے جس نے پلواما اور بڈگام میں مزید 5 کشمیری نوجوانوں کو شہید کر دیا۔

کشمیر میڈیا سروس (کے ایم ایس) کے مطابق پلواما کے علاقے نائیر میں 4 اور بڈگام کے علاقے چرار شریف میں 1 کشمیری کو شہید کیا گیا۔

کے ایم ایس نے بتایا ہے کہ بھارتی قابض فوج نے محاصرے کی آڑ میں کشمیری نوجوانوں کو شہید کیا ہے۔

مقبوضہ کشمیر میں قابض بھارتی فوج کی ریاستی دہشت گردی جاری ہے اور قابض بھارتی فوج نے ضلع پلواما میں دو کشمیری نوجوانوں کو شہید کر دیا۔

کشمیر میڈیا سروس کا مزید کہنا ہے کہ ان علاقوں کے راستے بند کر دیے گئے ہیں جبکہ موبائل اور انٹر نیٹ سروس بھی معطل کر دی گئی ہے۔

کے ایم ایس کا یہ بھی کہنا ہے کہ آخری اطلاعات آنے تک ان دونوں علاقوں میں بھارتی فوج کا آپریشن جاری تھا۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.