بدھ14؍شوال المکرم 1442ھ26؍مئی 2021ء

بھارتی فوج نے 6 سال میں 1697 کشمیریوں کو شہید کیا، رپورٹ

مقبوضہ جموں و کشمیر میں  8 جولائی 2016ء کو مقبول نوجوان رہنما برہان مظفر وانی کی شہادت کے بعد سے اب تک بھارتی فوجیوں نے 1 ہزار 697 کشمیریوں کوشہید کیا ہے۔

کشمیر میڈیا سروس کے مطابق ان 6 سال کے دوران شہید ہونے والوں میں 37 خواتین اور 122 نوجوان لڑکے بھی شامل ہیں۔

رپورٹ میں یہ بھی بتایا گیا ہے کہ ان شہیدوں میں سے 189 افراد کو جعلی مقابلوں اور دورانِ حراست مارا گیا۔

برہان وانی کی جرأت و بہادری کو کشمیری عوام کبھی فراموش نہیں کریں گے۔

رپورٹ کے مطابق 6 سال میں مقبوضۂ وادی میں بھارتی فوج اور پولیس اہلکاروں کی جانب سے پرامن مظاہرین اور سوگواروں پر وحشیانہ تشدد بھی کیا گیا۔

رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ اس دوران گولیوں، پیلیٹ، پاوا اور آنسو گیس کے گولوں کے استعمال سے کم از کم 29 ہزار 892 افراد شدید زخمی بھی ہوئے۔

اطلاعات کے مطابق ہزاروں حریت رہنما، کارکن، نوجوان، خواتین، سیاستدان اور سول سوسائٹی کے ارکان اس وقت بھارت اور مقبوضہ وادی کی مختلف جیلوں میں غیر قانونی نظر بندیوں کا سامنا کر رہے ہیں۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.