اتوار 13؍ربیع الثانی 1445ھ29؍اکتوبر 2023ء

بھارتی فوج نے کشمیر کو سب سے بڑی جیل میں بدل دیا: فردوس عاشق

استحکام پاکستان پارٹی کی ترجمان فردوس عاشق اعوان کا کہنا ہے کہ بھارتی فوج نے کشمیر کو دنیا کی سب سے بڑی جیل میں بدل دیا۔

انہوں نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا ہے کہ کشمیریوں اور فلسطین پر ظلم و تشدد کی مذمت کرتے ہیں۔

فردوس عاشق اعوان کا کہنا ہے کہ ہم کشمیریوں کے ساتھ ظلم و جبر کے خلاف ان کی آواز بنیں گے۔ 

انہوں نے مزید کہا ہے کہ آج فلسطین میں نہتے عوام اسرائیل کے ہاتھوں یرغمال ہیں، مسلم امہ کو مشترکہ مؤقف اور حکمتِ عملی کا اعلان کرنا چاہیے۔

استحکام پاکستان پارٹی کی ترجمان کا یہ بھی کہنا ہے کہ حکومت سے مطالبہ کرتے ہیں کہ غزہ کی صورتِ حال پر کردار ادا کرے، ہم ایک ایٹمی طاقت ہیں، ہمیں اپنا کردار ادا کرنا ہو گا۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.