پاکستانی سوشل میڈیا اسٹار کی مختصر ویڈیو کے بھارتی فوج میں بھی چرچے ہیں، بھارتی فوجی جوانوں کی ’ پاوری‘ ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہورہی ہے۔
ٹوئٹر پر زیرگردش بھارتی جوانوں کی ویڈیو میں دو بھارتی فوجیوں کو دیکھا جاسکتا ہے جس میں وہ کہتے ہیں کہ ’یہ ہم ہیں، یہ ہماری گن ہے اور ہم یہاں پٹرولنگ کررہے ہیں۔‘
خیال رہے کہ گزشتہ دنوں سوشل میڈیا پر چند سیکنڈز کی ایک ویڈیو وائرل ہوئی تھی۔
ایک نوجوان لڑکی نے اپنے ہاتھ میں کیمرہ پکڑ رکھا ہے جو پہلے اپنے پیچھے کھڑی ایک گاڑی دکھاتی ہے، پھر اپنے چند دوست دکھاتی ہے اور ساتھ ساتھ ہی اپنے مخصوص لہجے میں کہتی ہیں کہ ’یہ ہماری کار ہے، یہ ہم ہیں اور یہ ہماری پاوری (یعنی پارٹی) ہورہی ہے۔‘
Comments are closed.