دہلی ایئرپورٹ سے اڑان بھرنے والے بھارتی ایئرلائن کے مسافر بردار طیارے کو انجن میں آگ لگنے کی وجہ سے گراؤنڈ کر دیا گیا۔
دہلی سے بنگلورو کے لیے روانہ ہونے والے طیارے نے ٹیک آف نہیں کیا تھا، واقعے کے بعد اندرا گاندھی انٹرنیشنل ایئرپورٹ پر ہنگامی حالت نافذ کر دی گئی۔
طیارے میں موجود ایک خاتون مسافر نے بھارتی میڈیا کو بتایا کہ ٹیک آف کے دوران طیارے میں آگ لگ گئی تھی، صورتحال اب قابو میں ہے۔
بھارت کی دو سستی ایئرلائنز کے طیاروں میں پچھلے چند ماہ کے دوران متعدد حادثات پیش آچکے ہیں جس کی وجہ سے سول ایوی ایشن ان کے خلاف تحقیقات کر رہا ہے۔
Comments are closed.