بھارتی طیارے کی پاکستانی فضائی حدود استعمال کرنے کے معاملے پر سول ایوی ایشن اتھارٹی (سی اے اے) نے بیان جاری کردیا۔
ترجمان سی اے اے کا کہنا ہے کہ بھارتی درخواست پر پاکستان کی فضائی حدود استعمال کرنے کی اجازت دی گئی۔
بھارتی نجی فضائی کمپنی کے طیارے نے گزشتہ روز سری نگر سے شارجہ کیلئے اڑان بھری تھی۔
بھارتی طیارے ایئر بس 320نے دوران پرواز پاکستان کی فضائی حدود کو بھی استعمال کیا، مسافر بردار طیارہ گذشتہ روز لاہور ریجن سے گزرتا ہوا شارجہ گیا۔
بشکریہ جنگ
Comments are closed.