بدھ14؍شوال المکرم 1442ھ26؍مئی 2021ء

بھارتی صحافی برکھا دت بھی محمد شامی کے دفاع میں سامنے آگئیں

بھارتی خاتون صحافی برکھا دت بھی محد شامی کے دفاع میں سامنے آگئیں۔

ہندو انتہا پسندوں نے بھارت کی شکست کا ملبہ بولر محمد شامی پر ڈال دیا، میچ ختم ہوتے ہی محمد شامی کے سوشل میڈیا اکاؤنٹ پر گالیوں کا سلسلہ شروع ہوگیا برے القابات سے نوازا گیا۔

بھارتی صحافی برکھا دت محمد شامی کے دفاع میں سامنے آگئیں۔

سچن ٹنڈولکر نے اپنے ٹوئٹر پیغام میں کہا کہ جب ہم بھارتی ٹیم کو سپورٹ کرتے ہیں تو ہم ٹیم کے ہر کھلاڑی کو سپورٹ کرتے ہیں۔

برکھا دت نے شدت پسندوں کو آئینہ دکھا دیا، انہوں نے کہا کہ کیا واقعی محمد شامی کے خلاف متعصبانہ آن لائن حملوں پر خاموش رہنے والی ہندوستانی ٹیم ’بلیک لائیو میٹرز‘ پر گھٹنے ٹیک کے ٹریبیوٹ پیش کر رہی ہے؟ یہ سب حقیقت سے بہت الگ ہے۔

پاکستان کے ہاتھوں بھارت کی شکست کے بعد محمد شامی کو کسی نے پاکستانی جاسوس کہا تو کسی نے پاکستان کے ساتھ مفت کھیلنے کا مشورہ دیا۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.