بھارتی حکمراں جماعت بی جے پی کے رکن اسمبلی ٹی راجا سنگھ کے گستاخانہ بیان پر بھارتی شہر حیدرآباد میں کشیدگی برقرار ہے۔
حیدرآباد کے حساس مقامات پر دکانیں بند کرا دی گئی ہیں اور پولیس دستے تعینات کردیے گئے ہیں۔
گستاخانہ بیان کے خلاف مظاہرہ کرنے والے تقریباً 30 افراد کو حراست میں لے لیا گیا ہے۔
واضح رہے کہ بی جے پی کے رکن ٹی راجا سنگھ کی گستاخانہ ویڈیو وائرل ہوئی تھی جس پر مسلمانوں نے احتجاج کیا۔
احتجاج کے بعد راجا سنگھ کو گرفتار کیا گیا تاہم کچھ ہی دیر میں ضمانت پر رہا بھی کر دیا گیا۔
بھارتیہ جنتا پارٹی نے گستاخانہ بیان پر ٹی راجا سنگھ کی پارٹی رکنیت بھی معطل کر دی ہے۔
Comments are closed.