بھارت کی ریاست راجستھان کے شہر جے پور میں علی الصبح آدھے گھنٹے کے دوران زلزلے کے 3 جھٹکے محسوس کیے گئے۔
بھارتی میڈیا کے مطابق صبح 4 بجکر 9 منٹ پر پہلی مرتبہ زلزلے کے جھٹکے محسوس کیے گئے جن کی شدت 4.4 اور زیر زمین گہرائی 10 کلو میٹر تھی۔
رپورٹس کے مطابق اس کے بعد 4 بج کر 22 منٹ پر محسوس کیے گئے زلزلے کی شدت 3.1 تھی جس کی گہرائی 5 کلو میٹر تھی۔
بھارتی میڈیا کے مطابق تیسری مرتبہ 4 بج کر 25 منٹ پر زلزلے کے جھٹکے محسوس کیے گئے جن کی شدت 3.4 اور زیرِ زمین گہرائی 10 کلومیٹر بتائی گئی ہے۔
بھارتی میڈیا کے مطابق صبح سے اب تک کسی قسم کے جانی نقصان کی کوئی اطلاع موصول نہیں ہوئی ہے۔
Comments are closed.