بدھ14؍شوال المکرم 1442ھ26؍مئی 2021ء

بھارتی شہری نے گائے کو کرنٹ لگنے سے بچالیا، ویڈیو وائرل

بھارتی پنجاب کے ضلع مانسا میں ایک شہری نے گائے کو کرنٹ لگنے سے بچا لیا جس کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہو گئی۔

ویڈیو میں دیکھا جاسکتا ہے کہ مذکورہ علاقے میں پانی جمع ہے اور گائے وہاں سے گزر رہی ہے، اچانک ہی وہ کھمبے سے ٹکراتی ہے اور کرنٹ لگنے کی وجہ سے پانی میں گر جاتی ہے۔

گائے کی حالت دیکھ کر ایک دکاندار بھاگتا ہوا آیا اور ایک کپڑے کے ٹکڑے سے گائے کی ٹانگیں باندھ دیں بعدازاں دیگر شہری بھی آگے بڑھے جنہوں نے مل کر گائے کو کھمبے سے دور کر دیا۔

سوشل میڈیا صارفین کی جانب سے گائے کی جان بچانے والے شخص کی تعریف کی جا رہی ہے اور اس کے اقدام کو خوب سراہا جا رہا ہے۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.