بدھ14؍شوال المکرم 1442ھ26؍مئی 2021ء

بھارتی سپریم کورٹ میں پہلی مرتبہ لائیو اسٹریمنگ

بھارتی سپریم کورٹ میں آئینی بنچ کی سماعتوں کی پہلی مرتبہ لائیو اسٹریمنگ کا آغاز کر دیا گیا۔

بھارتی میڈیا کے مطابق سپریم کورٹ کی ویب سائٹ پر عدالتی کارروائی دیکھی جا سکتی ہے۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق اس وقت 3 کیسز کی کارروائی ایک ساتھ لائیو دیکھائی جا رہی ہے۔

بھارت کی سپریم کورٹ نے 4 سال پہلے  لائیو اسٹریمنگ کا مشورہ دیا تھا۔

بھارتی میڈیا کا کہنا ہے کہ سپریم کورٹ کے تمام ججوں نے ایک اجلاس میں 20 ستمبر کو اس معاملے پر غور کیا اور اس ہفتے سے آئینی بنچ کی کارروائی کو لائیو کرنے کا فیصلہ کیا تھا۔

فل کورٹ میٹنگ کی صدارت بھارتی چیف جسٹس نے کی تھی جس میں تمام ججوں نے اس بات پر اتفاق کیا کہ لائیو اسٹریمنگ مستقل بنیادوں پر شروع ہونی چاہیے۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.