بدھ14؍شوال المکرم 1442ھ26؍مئی 2021ء

بھارتی سنگھ کا بیٹا کامیڈی کرنے لگا؟

ہندوستانی کامیڈین بھارتی سنگھ کا بیٹا گولا بھی کامیڈی کرنے لگا ہے۔ 

بھارتی کے بیٹے سے متعلق یہ دلچسپ تبصرہ ان کے مداح نے انسٹاگرام پر بیٹے کے ساتھ شیئر ایک ویڈیو پر تبصرہ کرتے ہوئے کیا۔ 

فوٹوز اینڈ ویڈیو شیئرنگ ایپ پر بھارتی کی اس ویڈیو میں وہ بیٹے کے ساتھ بات کرتی نظر آرہی ہیں، جبکہ ان کا نومولود مختلف آوازیں نکال کر کچھ بولنے کی کوشش کر رہا ہے۔ 

اسی دوران بھارتی کو اپنے بیٹے کو یہ کہتے ہوئے سنا جاسکتا ہے کہ بیٹا "کیا بول رہے ہو بیٹا؟ نہ آپ رو رہے ہو نہ ہنس رہے ہو، کیا چاہتے ہو؟”

A post shared by HT City (@htcity)

مداحوں کی جانب سے بھی اس ویڈیو پر دلچسپ تبصروں کا سلسلہ شروع ہوا، ایک نے کہا کہ "جونیئر بٹو بک بک کرنا چاہتا ہے۔”

ایک صارف نے اسے بھارتی کے نئے کردار سے ملایا تو ایک نے تبصرہ کیا "وہ کامیڈی کر رہا ہے۔”

خیال رہے کہ بھارتی سنگھ اور ہرش لِمباچھایا کے ہاں 3 اپریل کو بیٹے کی پیدائش ہوئی تھی۔   

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.