بھارتی سرحد عبور کرکے نایاب ہرن پاکستان کی حدود میں داخل ہوگیا۔
قصور میں ہرن نے منڈی عثمان والا کے سرحدی علاقے کھلچی جاگیر سے سرحد پار کی۔ سانبھڑ نسل کے نایاب ہرن کو لوگوں نے پکڑ لیا۔
اس حوالے سے معلوم ہوا ہے کہ محکمہ وائلڈ لائف کی ٹیم اطلاع ملنے پر ہرن کو لینے گاؤں روانہ ہوگئی۔
یاد رہے کہ دو ماہ کے اندر تیسرا ہرن پاکستان کی حدود میں آیا ہے۔ ایک ہرن کو لوگوں نے مار دیا تھا، جبکہ ایک وائلڈ لائف حکام نے تحویل میں لے لیا تھا۔
Comments are closed.