بھارت کے ایک ریلوے اسٹیشن پر مسافروں کو دی جانے والی فری سروس نے لوگوں کو پریشان کردیا۔
بھارتی میڈیا کے مطابق اس فری سروس کی ویڈیو سوشل میڈیا پر بہت وائرل ہورہی ہے جس سے لوگوں کی پریشانی کا اندازہ لگایا جاسکتا ہے۔
مقامی میڈیا کے مطابق ریلوے اسٹیشن پر پانی کا خراب نل فری سروس کے طور پر ٹرین اور مسافروں کو نہلانے میں مصروف ہے۔
اس ویڈیو کو اب تک 10 لاکھ سے زائد بار دیکھا جاچکا ہے۔ بھارت میں شہریوں کا کہنا ہے کہ ایسے مسائل کئی ریلوے اسٹیشنوں پر ہیں۔
مسافروں کی پریشانی کے برعکس ایک شخص نے اس مسئلے کی وجہ سے پانی کے ضیاع کی طرف بھی نشاندہی ہے۔
Comments are closed.