بدھ14؍شوال المکرم 1442ھ26؍مئی 2021ء

بھارتی ریاست گجرات میں دنیا کا دولت مند ترین گاؤں

بھارتی ریاست گجرات کے ضلع کچھ کا گاؤن مداہپار دنیا کا دولت مند ترین گاؤں ہے۔ 

اس گاؤں کے بینک میں 5 ہزار کروڑ کی رقم جمع ہے۔ مداہپار اس ضلع میں واقع 18 دیہات میں سے ایک ہے اور اسے مستریز آف کچھ نے قائم کیا تھا۔

بتایا جاتا ہے کہ اس گاؤں کے لوگ بھارت کے کئی بڑے شہروں کی نصف آبادی سے زیادہ دولت مند اور خوشحال ہیں، اس طرح یہ کہا جاسکتا ہے کہ دنیا کا دولت مند ترین گاؤں بھارت میں واقع ہے۔

یہاں 17 سے زیادہ بینکوں کی برانچز اور 7 ہزار 600 مکانات موجود ہیں، جبکہ اس دیہات کے لوگوں کے ان بینکوں میں 5 ہزار کروڑ جمع ہیں۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.