بھارت کی ریاست کرناٹک کے ریاستی انتخابات میں بھارتیہ جنتا پارٹی نے شکست تسلیم کرلی۔
بھارتی میڈیا کے مطابق ریاسی انتخابات کے بعد ووٹوں کی گنتی جاری ہے اور اب تک کے نتائج کے مطابق نریندر مودی کی جماعت کو شکست ہوگئی ہے۔
رپورٹس کے مطابق انتخابات میں کانگریس کو واضح برتری حاصل ہوگئی ہے۔
بھارتی میڈیا کے مطابق کرناٹک کے ریاستی انتخابات میں اب تک کانگریس نے 129 نشستیں جیت لی ہیں جبکہ بی جے پی 68 نشستیں حاصل کرسکی ہے۔
رپورٹس کے مطابق کرناٹک اسمبلی کی 224 نشستوں کے لیے 10مئی کو ووٹ ڈالے گئے تھے۔
Comments are closed.