منگل18؍شوال المکرّم 1444ھ9؍مئی 2023ء

بھارتی ریاست منی پور میں کرفیو میں 4 گھنٹوں کی نرمی

بھارت کی ریاست منی پور میں نسلی فسادات کے بعد تمام 11 اضلاع میں نافذ کرفیو میں آج 4 گھنٹوں کی نرمی کردی گئی۔

بھارتی میڈیا کے مطابق منی پور میں 24 گھنٹوں میں فسادات کا کوئی واقعہ رپورٹ نہیں ہوا، ڈرونز اور ہیلی کاپٹروں کی مدد سے متاثرہ علاقوں کی نگرانی کی جا رہی ہے۔

رپورٹس کے مطابق متاثرہ علاقوں سے 23 ہزار شہریوں کا انخلا کرایا گیا۔

دوسری جانب بھارتی سپریم کورٹ نے منی پور کی صورتحال پر تشویش کا اظہار کرتے ہوئے ریاستی حکومت سے رپورٹ طلب کرلی ہے۔

بھارتی میڈیا کے مطابق ریاست منی پور میں کشیدہ صورتحال کے باعث 60 افراد ہلاک اور231 زخمی ہو چکے ہیں، پُرتشدد واقعات میں 1700 مندر اور گرجا گھر جلائے گئے۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.