بھارتی ریاست منی پور میں فوج کی طلبی کے باوجود نسلی فسادات کا سلسلہ جاری ہے۔ ڈرونز اور ہیلی کاپٹروں کی مدد سے متاثرہ علاقوں کی نگرانی کی جارہی ہے۔
فوج اور آسام رائفل کے اہلکاروں کا تشدد سے متاثرہ علاقوں میں فلیگ مارچ بھی جاری ہے۔
حکام کے مطابق ریاست میں کشیدہ صورتحال کے باعث 50 سے زائد اموات ہوچکی ہیں۔ تاہم غیر سرکاری ذرائع کے مطابق ریاست میں اب تک 100 سے زائد افراد مارے جا چکے۔
مودی حکومت ریاست منی پور میں جاری کشیدگی قابو پانے میں ناکام رہی ہے۔ ریاست میں اب بھی صورتحال کشیدہ ہے۔
پرتشدد واقعات کے باعث دیگر بھارتی ریاستوں نے اپنے شہریوں کو منی پور سے نکالنے کیلئے کوششیں تیز کر دی ہیں۔ کچھ ریاستوں نے اپنے شہریوں کو نکالنے کیلئے خصوصی پروازوں کا انتظام کیا ہے۔
بھارتی فوج اور آسام رائفل نے متاثرہ علاقوں سے 23 ہزار شہریوں کا انخلا کرایا ہے۔
منی پور کے میتی برادری کے لوگ ریاست سے مقامی قبیلے کا درجہ دینے کا مطالبہ کر رہے ہیں۔ جبکہ منی پور کے قدیم قبائلی گروپ میتی برادری کے مطالبے کی مخالفت کر رہے ہیں۔
Comments are closed.