ترک حکمراں جماعت کے نائب چیئرمین عمر سالک نے بھارتی رہنما کے گستاخانہ بیان کی مذمت کی ہے۔
میڈیا رپورٹ کے مطابق عمرسالک نے کہا کہ بھارت کی حکمراں جماعت بی جے پی کی عہدیدار کے گستاخانہ بیان کی شدید مذمت کرتے ہیں۔
بھارتی عہدیدار کا بیان نا صرف بھارت بلکہ پوری دنیا کے مسلمانوں کے لیے توہین آمیز ہے۔ انہوں نے کہا کہ بھارتی حکومت اپنے ملک میں بڑھتے ہوئے اسلاموفوبیا کے خلاف ضروری اقدامات کرے۔
عمر سالک نے کہا کہ بھارتی حکومت اپنے ملک میں مسلمانوں کی مذہبی آزادی کو یقینی بنائے۔
Comments are closed.