ہفتہ16؍ربیع الثانی 1444ھ12؍نومبر 2022ء

بھارتی خاتون ریسلر نے کس سے شادی کی؟

بھارتی خاتون ریسلر اور ایم ایم اے فائٹر ریتو پھوگٹ نے اپنے منگیتر سچن سنگھ سے شادی کرلی۔

بھارتی میڈیا کے مطابق ریتو پھوگٹ نے شادی کی تصاویر اپنے سوشل میڈیا اکاؤنٹس پر بھی شیئر کیں جس کے بعد انہیں مبارکباد دینے کا سلسلہ جاری ہے۔

بھارتی مکسڈ مارشل آرٹ فائٹر ریتو پھوگٹ نے ٹوئٹر پر لکھا کہ شادی کا دن میرے لیے بہت ہی خاص تھا۔

بھارتی میڈیا کے مطابق ریتو پھوگٹ کی دیگر 2 بہنیں بھی ریسلر ہیں۔

واضح رہے کہ ریتو پھوگٹ نے 2016ء میں کامن ویلتھ گیمز میں ریسلنگ چیمپئن شپ میں گولڈ میڈل جیتا تھا۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.