رہنما مسلم لیگ ن سینیٹر عرفان صدیقی بنگلور کی حراست گاہ میں پاکستانی خاتون سمیرا اور بیٹی جلد پاکستان آجائیں گی۔
پارلیمنٹ ہاؤس میں اسلام آباد میں صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے عرفان صدیقی نے کہا کہ پاکستان کی جانب سے سمیرا کو شہریت کا سرٹیفکیٹ جاری ہونے کے بعد اچھی پیشرفت ہوئی ہے۔
انہوں نے کہا کہ نئی دہلی میں پاکستانی ہائی کمیشن نے کافی سرگرم کردار ادا کیا ہے، بنگلور کی حراست گاہ میں پاکستانی خاتون سمیرا اور بیٹی جلد پاکستان آجائیں گی۔
ن لیگی سینیٹر نے مزید کہا کہ ہائی کمیشن نے متعلقہ بھارتی حکام سے شخصی رابطے بھی کیے، دفترخارجہ سمیرا کی جلد واپسی کےلیے اسلام آباد میں بھارتی ہائی کمیشن سے رابطے میں ہے۔
اُن کا کہنا تھا کہ بھارتی وزارت خارجہ نے سمیرا اور بیٹی کو این او سی جاری کردیا ہے، بعض ذرائع کے مطابق قطر میں مقیم سمیرا کا بھائی رابطے میں ہے۔
Comments are closed.