جمعرات 24؍ربیع الثانی 1445ھ9؍نومبر 2023ء

بھارتی جیل میں میری بیٹی پر حملہ کیا گیا، مشعال ملک

نگراں وزیراعظم کی مشیر برائے انسانی حقوق مشعال ملک کا کہنا ہے کہ بھارتی جیل میں میری بیٹی پر بھی حملہ کیا گیا، میرے خاوند یاسین ملک کا آدھا جسم مفلوج ہو چکا ہے۔

اسلام آباد میں انسانی حقوق  سیمینار سے خطاب کرتے ہوئے مشعال ملک نے کہا کہ یاسین ملک کو بھارتی جیل میں زہر دیا جارہا ہے، وکیل کو بھی ان سے ملاقات کے لیے بہت مشکلات ہوتی ہیں۔

مشعال ملک نے کہا کہ 15 اگست 2019  کے بعد سے کشمیریوں پر بھارت کا ظلم بڑھتا جا رہا ہے، کشمیر میں 1994 کے بعد سے تیسرے درجے کا ظلم کیا جا رہا ہے۔

معاون خصوصی نے غزہ سے متعلق بات کرتے ہوئے کہا کہ غزہ میں سب سے بڑی انسانی حقوق کی خلاف ورزی ہو رہی ہے، غزہ میں 19 ہزار سے زائد شہریوں کی ہلاکت ہو چکی ہے۔

انہوں نے یہ بھی کہا کہ معاون خصوصی کے عہدے پر فائز ہوئی تو صنفی تذلیل پر کام کرنا شروع کیا، ڈیجیٹل ایپ لانچ کر رہے ہیں جہاں خواتین مسائل سے آگاہ کر سکتی ہیں۔

مشعال ملک نے مزید کہا کہ جڑانوالہ میں جو واقعہ ہوا اس کی بھرپور مذمت کرتی ہوں۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.