بھارت کی جیل میں قید اسکاٹش سکھ شہری نے نومنتخب برطانوی وزیراعظم لز ٹرس سے مدد کی اپیل کی ہے۔
میڈیا رپورٹ کے مطابق وزیراعظم لز ٹرس کے نام جگتار سنگھ جوہل کا خط انسانی حقوق کی تنظیم نے جاری کردیا۔
جگتار سنگھ پر قتل کی سازش اور دہشتگرد گروپ کا حصہ ہونے کا الزام ہے۔ جگتار سنگھ تقریباً 5 برس سے بغیر ٹرائل کے بھارت کی جیل میں قید ہے۔
برطانوی حکومت کا مؤقف ہے کہ وہ اس معاملےکو بھارت کے ساتھ اٹھاتی رہی ہے۔
جگتار سنگھ نے اپنی اپیل میں کہا کہ لز ٹرس اپنے پیشرو کی نسبت زیادہ ہمت کے ساتھ میرا کیس اٹھائیں۔
انہوں نے کہا کہ امید ہے برطانیہ، بھارت سے تجارتی تعلقات کے عوض میری آزادی کا سودا نہیں کرے گا، اس کے مطابق میرے خلاف کیس کے مقاصد سیاسی تھے۔
Comments are closed.