بدھ14؍شوال المکرم 1442ھ26؍مئی 2021ء

بھارتی جاسوس سربجیت سنگھ کی بیوی روڈ حادثے میں ہلاک

2013 میں پاکستانی جیل میں ساتھی قیدیوں کے ہاتھوں جھگڑے کے بعد زخمی ہو کر ہلاک ہونے والے بھارتی جاسوس سربجیت سنگھ کی بیوی بھارت میں روڈ حادثے میں ہلاک ہو گئی۔

بھارتی پولیس کے مطابق سربجیت سنگھ کی بیوی سکھپریت کور دو پہیوں والی گاڑی پر سوار تھی اور غلطی سے اس سواری سے گر گئی تھی، سکھپریت کور کو اسپتال لے جایا گیا جہاں اُس نے زندگی کی آخری سانس لی اور موت کے منہ میں چلی گئی۔

سکھپریت سنگھ نے پسماندگان میں دو بیٹیاں پونم اور سواپندیپ کو چھوڑا ہے۔

واضح رہے کہ اس سے قبل رواں سال جون میں سربجیت سنگھ کی بہن اور بھارتی جنتا پارٹی کی سرکردہ لیڈر دلبیر کور، امرتسر میں دل کا دورہ پڑنے سے چل بسی تھی۔

یاد رہے کہ سربجیت سنگھ1991ء میں امرتسر کے قریب غیر قانونی طور پر پاکستان میں داخل ہوا تھا، اسے جاسوسی  اور   پاکستان میں دھماکے کرنے کے الزام میں گرفتار کر لیا گیا تھا۔

اس کی رہائی کے لیے دلبیر کور نے طویل عرصہ جدوجہد کی تاہم 2013 میں سربجیت سنگھ کوٹ لکھپت جیل لاہور میں ساتھی قیدیوں کے ساتھ لڑائی جھگڑے میں شدید زخمی ہوگیا تھا اور جناح اسپتال میں چل بسا تھا۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.